16 مارچ، 2025، 6:26 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85780343
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی بحریہ کے  ڈرون کیریئر اور سپورٹ وارشپ پر مشتمل بحری بیڑے کی وطن واپسی

 بندر عباس – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا سواں  تربیتی اور جنگی بحری بیڑا، جس ميں بوشہر سپورٹ وار شپ  اور لاوان ڈرون کیریئر شامل تھے، بین الاقوامی سمندروں میں 9 ہزار کلومیٹر کی جہازرانی کے بعد وطن واپس آگئے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ جنگی بحری بیڑا اتوار کو بندر عباس میں بحریہ کے زون ون کی جیٹی پر لنگرانداز ہوا جس کا بحریہ کے اعلی افسران اور کمانڈروں نے استقبال کیا۔

 اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس بحری بیڑے کا مشن جس میں بوشہر سپورٹ وارشپ اور لاوان ڈرون کیریئر نے حصہ لیا، بحریہ کی جنگی اور تربیتی توانائیاں بڑھنے کا ضامن ہے۔  

 قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ  کا یہ مشن بحریہ کے جوانوں کی جہازرانی کے تجربات سے بہرہ مندی اور تربیت کی سطح بڑھانے کی غرض سے انجام پایا اور اس مشن کے دوران یہ بحری بیڑا ہندوستان کی ممبئی بندرگاہ اور عمان کی مسقط بندرگاہ پر لنگرانداز ہوا جہاں ہندوستان اور عمان کی بحریہ کے اعلی عہدیداروں نے اس کا استقبال کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .